پشاور پولیس لائنز میں جاں بحق ہونیوالے 84 افراد کی فہرست جاری
پشاور (انتخاب نیوز) پشاورپولیس نے پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے میں جاں بحق ہونوالوں کی فہرست جاری کردی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پیش امام، خاتون، پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 84 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اعداد وشمارمیں ابہام کی وجہ سے کچھ نام ایک سے زائد مرتبہ لکھے گئے، کچھ نام شناخت کے بعد بھی عدم شناخت کی لسٹ میں موجود رہے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونوالوں کی تعداد میں ابہام دور کرنے کیلئے وضاحت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


