بولان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بولان کے علاقے میں نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سبی منتقل کیا گیا۔ سڑک پر نصب بارودی مواد کے دھماکے کے باعث سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں