پی ایس ایل 8 نمائشی میچ، پشاورکا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے سرفراز اوربابر سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئےدوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں