پی ایس ایل کا نمائشی میچ جاری ، کوئٹہ کا پشاور کو جیت کیلئے 185 رنزکا ہدف

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 سے قبل نمائشی میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو جیت کیلئے 185 رنزکا ہدف دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ تھا۔سرفراز احمدکی ٹیم نے پہلے کھیل 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر184 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا۔افتخاراحمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔ٹیم یلو کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ٹیم پرپل کی قیادت سرفراز احمد کے ذمے ہے۔ نمائشی میچ کے لیے خصوصی پچ تیار کی گئی ہے، شائقین کی سہولت کے لیے سٹینڈز میں عارضی نشستیں بھی لگائی گئی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلئینگ الیون میں سرفراز احمد، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی شامل ہیں۔جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد ٹیم کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں