نیوکاہان پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مری قبائل

کوئٹہ:مری قبائل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیو ڈی اے کو چند قبضہ گیروں کے ساتھ مل کر نیوکاہان کے زمینوں پر قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے 1992 کو افغانستان کی جلاوطنی ختم کرکے آنے والے مریوں کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی تاج محمد جمالی نے یہ زمین دیا تھا اس پر کسی بھی ڈالوک کی ہم اجازت نہیں دیں گے حکومت وقت کیو ڈی اے کو لگام دیں اور ان قبضہ گیروں کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی زمین کی ہر صورت بقا کریں اس پر کوئی بھی چیز ہو ہم اسکی ہر موقع پر مخالفت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں