پرویز مشرف کی تدفین کراچی میں ہوگی ،خاندانی ذرائع

کراچی : خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی تدفین کراچی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا ، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔ صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست دی گئی ، ان کی میت پاکستان لانے کے لیے (آج) پیر کو خصوصی طیارہ اسلام آباد سے دبئی پہنچے گا جہاں سے سابق صدر کی میت پاکستان لائی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں