سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث اسکولز بند کردئیے گئے۔سعودی ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار کا طوفان مقامی وقت کے مطابق شام کے 6 بجے تک ر ہا۔گرد وغبار کے طوفان سے متاثر علاقوں میں اسکولز بند کر کے تدریسی عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ آندھی سے سب سے زیادہ سکاکا، دوم الجندل، القریات اور طبرجل کے علاقے متاثر ہوئے جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کالی آندھی سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہو ئے۔ وارننگ جاری ہونے کے بعد تبوک ، الجوف اور حائل کے اسکولز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں