غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جائے‘اقوام متحدہ

جنیوا(انتخاب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پزیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’کووڈ 19 کا مقابلہ کرنا اور اس سے نکلنے پر پیسہ لگے گا اور ایسا نہ ہوا تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوگا۔‘عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے اجلاس کو بتایا کہ شرائط پر پورا اترنے والے نصف ممالک نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے لیکن قرضوں میں طویل مدتی رعایت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں