کوئٹہ، بلوچ کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئٹہ کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اسٹویٹ روڈ بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکان گرگیا۔جس کے نتیجے میں مکان کی تعمیر کرنے والے مزدور ملبے تلےدب گئے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے ملبے میں دبے افراد کو نکلنا شروع کر دیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے نکال کر 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ باقی مزدوروں کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں