بلوچستان میں آٹے کا بحران، سرکاری سیل پوائنٹ اور یوٹیلی اسٹور پر سستا آٹا غائب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کا بحران تا حال جاری ہے آٹے کی قیمت میں کمی نہ آسکی شہری اوپن مارکیٹ سے 135 روپے سے 140 روپے فی کلو آٹا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں خریدنے پر مجبور ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے کی قیمت میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے۔ سستا آٹا سکیم کے تحت آٹا اوپن مارکیٹ سے آدھی قیمت پر فروخت ہورہا ہے سرکاری آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1510 روپے میں جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن آٹا دستیاب نہیں ان سرکاری سیل پوائنٹ اور یوٹیلٹی سٹور پر قیمت کم ہے لیکن آٹا دستیاب نہیں جو شہریوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں نے محکمہ خوراک اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سیل پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں