کوہلو آپریشن میں جاں بحق فوجی افسران سپرد خاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افسران کو سپرد خاک کردیا گیا۔جاں بحق افسران میجرمحمد جواد اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔کوہلو میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دونوں افسران جاں بحق ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق میجر جواد کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے، میجر جواد نے 123 پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔میجر جواد نے انفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی،میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے۔
Load/Hide Comments


