مستونگ و گردنواح میں ٹائیفائیڈ بخار نے وبائی شکل اختیار کرلی

مستونگ:مستونگ و گردنواح میں ٹائیفائیڈ بخار نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہاہے،محکمہ صحت فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ٹائیفائیڈ بخار بہت تیزی سے پھیل رہاہے اور ہر گھر میں ٹائیفائیڈ بخار کا ایک مریض پیدا پایا جارہاہے جو کہ سخت تشویشناک بات ہے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش اور شہر کے کلینکس میں بھی ڈاکٹروں کا نہ بٹنے سے مریض علاج کروانے کیلئے پریشان ہے۔ٹائیفائیڈبخارکا پھیلا ؤتیزی سے جاری ہے جس سے ٹائیفائیڈ بخار کی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے۔محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور ٹائیفائیڈ بخار کے روک تام اور علاج ممکن بنائے ٹائیفائیڈ بخار کے حوالے سے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بھی نوٹس لے لیاتھا اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت بھی جاری کی تھی کہ اس بابت اقدامات اٹھائے جائے مگر محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ڈپٹی کمشنر مستونگ سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام کو ٹائیفائیڈ بخار کے روک تھام اور علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرے تاکہ یہ مرض مزید پھیلنے سے روکھا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں