پارٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا، اتنا کمزور نہیں، سپریم کورٹ جارہا ہوں، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مجھے نکال دیا تو اور بات ہے، استعفیٰ نہیں دوں گا۔ اتنا کمزور نہیں، میں استعفا نہیں دوں گا۔ باپ پارٹیوں راتوں رات نہیں بنائی گئی، باپ پارٹی سے کوئی رکن جاتا ہے تو اپنے ووٹ لے کر جاتا ہے۔ پارٹی رکن کے جانے سے کارکن کو نہیں لیکن پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔ جن لوگوں سے ہم ووٹ لیتے ہیں ان کو نوازنا ہوتا ہے۔ شاید غلط فیصلے ہوتے ہیں لیکن جو نظام ہے ہمیں ایس کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے دوست پارٹی چھوڑ کر گئے جو جاتا یا آتا ہے جی بسم اللہ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کام کرنے نہیں دیا جارہا، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میں پارٹی سے مستعفی ہوجاﺅں لیکن میں اتنا کمزور نہیں میں سپریم کورٹ جارہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں