پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، محمد صادق سنجرانی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں تعاون کو وسعت کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران کی مجلس شوری، حکومت اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میںچیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں تعاون کو وسعت کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارے تعلقات کی بنیاد مذہبی ، ثقافتی و تاریخی مماثلتوں پر ہے۔ انھوں نے نے کہا کہ ایران کا قومی انتہائی اہم اور تاریخی نوعیت کا ہے اور ہم اس مناسبت سے تمام قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔


