ملک کے 39 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے 39 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم آج (پیرسے) شروع ہو گی،سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خصوصی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 17 فروری 9 اضلاع میں چلائے جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے 30 اضلاع میں جزوی انسدادِ پولیو مہم چلے گی، پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں بھی مجموعی طور پر مہم چلائی جائے گی،60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔عبدالقادر پٹیل نے مزید بتایا کہ جنوبی خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی، جن میں بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، شمالی وزیرستان، بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔
Load/Hide Comments


