ڈیرہ بگٹی، مسافر وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی:بیکڑ رکھنی روڈ پر مسافر وین سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ستر سالہ شخص سمیت تین افراد جاں بحق ہوگیا لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ میں شدید بارش کے بعد بیکڑ رکھنی روڈ پر بھرگڑی نامی برساتی نالے میں بیکڑ جانے والا مسافر گاڑی بے قابو ہوکر سیلابی ریلے میں بہہ گیا بعدازاں علاقہ مکین مقامی تیراکوں نے گاڑی پر سوار دو افراد کو بچالیا جبکہ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں لیویز حکام کے مطابق گاڑی پر سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کے ہی رہائشی تھے اور بگٹی قبیلے کے زیلی شاخ مرہٹہ قبیلے سے تعلق تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں