نواب ثناءاللہ زہری کا خالد خان بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

خضدار (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کا سعودی عرب سے نیشنل پارٹی کے مستعفی رہنما میرخالدخان بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنما نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی بلوچستان کی سیاست اور بالخصوص جھلاوان کی تیزی سے بدلتی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سابق سنیٹر میر خالد خان بزنجو کو باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔سابق سنیٹر میر خالد خان بزنجو نے کہا کہ نواب ثناءاللہ خان زہری قبائلی حوالے سے ہم سب کے چیف ہےں سیاسی حوالے سے بھی بلوچستان میں ان کا ایک بہت بڑا مقام اور مرتبہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی ملک گیرجماعت ہے ان کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہے میں نواب صاحب کی دعوت پر سنجیدگی سے اپنے دوستوں سے مشاورت کرکہ دل جوئی سے غور کریں گے۔دونوں رہنما نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی رابطوں کو جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری اپنے سیاسی رفقاءکے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے سلسلے میں اسوقت حجاز مقدس میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں