جیکب آباد میں کارروائی، سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 گرفتار ، اسلحہ برآمد

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بڑی کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان ندیم احمد، سلطان چاچڑ اور جہانگیر سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 گولے، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، 4 فیوز اور میگزین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ سلطان چاچڑ سی ٹی ڈی بلوچستان سبی میں اے ایس آئی اور جہانگیر سپاہی ہے۔ملزمان برآمد ہونے والا اسلحہ سپیشل برانچ کے اہلکار علی حسن کو فروخت کرنے لائے تھے۔ اسلحہ فروخت کرنے کی ڈیل سی ٹی ڈی سبی کے افسر حفیظ رند نے فائنل کرائی تھی۔ ملزمان کے خلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں