میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم طلبہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی، عمران گچکی

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی کی زیر صدارت میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں تعلیمی سال 2021-22 میں میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جانے والے طلبہ و طالبات کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی، محکمہ صحت کے نمائندوں اور سابق پرنسپل بی ایم سی شبیر لہڑی سمیت طلباءکے نمائندے شامل ہوں گے کمیٹی داخلوں کے معیار سے متعلق اہلیت اور میرٹ کے حوالے سے اپنی ٹھوس سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خواہش ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلباءو طالبات کے داخلوں کا ٹھوس حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں پر طلباءکے مسائل کے حل کے لیے بیٹھے ہیں اور ہم کسی بھی صورت کسی طالب علم کو محروم نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ یہاں کے طلباءہمارے اپنے طلباءہیں اور ہم اس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن اور پی ایم ڈی سی تک بھی اپنی موثر آواز پہنچائیں گے اور طلباءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر ، پرنسپل بولان میڈیکل کالج ظاہر خان مندوخیل اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں