پسنی میں عمانی ہسپتال میں میرٹ کی پامالی کا نوٹس اور مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، مظاہرین

گوادر (این این آئی) پسنی میں پاک عمانی ہسپتال پسنی میں میرٹ کے برخلاف ہونے والے آرڈر و بھرتیوں کے خلاف ،انٹرویو دینے والے پسنی کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، حق دو تحریک و پسنی سول سوسائٹی نے بھی احتجاج کی حمایت کرکے بھرپور شرکت کی، مظاہرین نے حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی پر پاک عمان ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمانی پچاس بیڈ ہسپتال پسنی میں حال ہی میں ہونے والے پوسٹنگ آرڈر میں منظور نظر افرادکو بھرتی کر کے باصلاحیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی ،محکمے کی خالی اسامیوں پر غیر قانونی اورغیر آئینی بھرتیاں کرکے بھرتیوں کے پورے عمل کو مشکوک بنادیاگیامظاہرین نے کہا کہ محکمہ میں حالیہ بھرتیوں کی صاف شفاف اور منصفانہ تحقیقات کر کے اس عمل میں بورڈ افسران عہدیداران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا عمل نہ ہو اورکوئی بھی یہاں کے غریب بے روزگار اور قابل نوجوانوں کی حق تلفی نہ کرسکے۔مظاہرین نے کہا کہ عمانی ہسپتال کی حالیہ ملازمتوں کی بھرتیوں میں قواعد کے برعکس بھرتیاں کی گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بے قاعدگیوں کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے،مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنی کے پڑھے لکھے نوجوانوں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور عمانی ہسپتال میں ہونے والی حالیہ بھرتیوں میں بے قاعدیوں کا تحقیقات کی جائے ،دریں اثنا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر امیدواروں کے خدشات کا نوٹس نہیں لیا گیا اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی گئیں تو ہم مجبوراً احتجاج کا دائرہ کار وسعی کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں