قبائلی جھگڑا، ہرنائی سے سبی تبلیغی اجتماع پر جانے والے چار افراد اغوا کرلیے گئے

سبی (این این آئی) ہرنائی سے سبی تبلیغی اجتماع پر جانے والے چار افراد کوقبائلی جھگڑے کی بناپر اغواءکیا گیا۔کمشنر سبی دویژن شاہد سلیم قریشی نے اغواءواقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہرنائی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کیا جائے ،ہرنائی انتظامیہ نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مغویوں کو باز یاب کرا لیا ،لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی سے چار افراد سبی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے سبی آرہے تھے کہ مخالف قوم ترین کے ذیلی شاخ ونیچی قبیلے کے لوگوں نے ان افراد کو یونین کونسل اسپین تنگی کے علاقہ سور وا سے اغواءکیا اغواءہونے والوں میں حلیم ولد کوتان،شبیر ولد ملک اموجان، عبدالمقتدر ولد مولوی عبدالقویم،پیرمحمد سلطان شامل ہے مغوی افراد کا تعلق ہرنائی کلی خدرانی سے بتایا جاتا ہے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے اغواءکے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہرنائی انتظامیہ کو اغواءہونے والے مغویوں کی جلد بازیابی کے احکامات جاری کئے ہرنائی انتظامیہ نے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے چاروں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور ورثاءکے حوالے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں