ڈی آئی خان،گومل یونیورسٹی میں لڑکوں لڑکیوں کے ساتھ گھومنے پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان(انتخاب نیوز) گومل یونیورسٹی نے لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طلبہ اور طالبات کو ڈپارٹمنٹ کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹس کی حدود سے باہر گراؤنڈرز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی اور یونیورسٹی کے ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے لڑکیوں کو تحفظ فراہم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں