اسرائیلی تباہ کن پالیسی فلسطینی قوم کو جھکا نہیں سکتی، حماس

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبدالطیف قانو ع نے کہا کہ اسرائیلی تباہ کن پالیسی فلسطینی قوم کو جھکا نہیں سکتی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبدالطیف قانو ع نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اپنی تباہ کن پالیسی پر عمل کر کے فلسطینی قوم کو ڈرانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کے ذریعے فلسطینیوں کی ثابت قدمی، صبر اور مزاحمت کے آپشن پر ان کے یقین کو متزلزل کر سکتا ہے۔انہوں نے الخلیل اور ان مزاحمت کار ہیروز کو خراج پیش کیا کہ جو وطن اور مقدسات کے تحفظ کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں