خضدار میں ایرانی تیل 250 روپے میں فروخت، بھتے کے عیوض سندھ اسمگلنگ کا انکشاف

خضدار (انتخاب نیوز) ایرانی پیٹرول 250 میں فروخت، عوام بلبلا اٹھے، خضدار سے تیل مسافر کوچز، ٹینکرز، مزدا گاڈیوں کے ذریعے سندھ اسمگلنگ ہونے کا انکشاف، جس کی وجہ سے خضدار میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس کی بنا خضدار والوں کےلیے موٹر سائیکل چلانا بھی محال ہوگیا۔ ایرانی اسمگلنگ ہونے والی تیل سے خضدار کو فائدہ تو نہیں پہنچ سکا تاہم سندھ میں سمگلنگ ہونے کی وجہ سے اہم شخصیات کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خضدار سے تیل سمگلنگ کرنے والی بڑی گاڑیاں جن میں کوچ، ٹینکرز، مزدا وغیرہ شامل ہیں ان سے لائن کے نام پر مبینہ طور پر 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بھتہ وصول کیا جاتا ہے جو بعدازاں تقسیم جاتی ہیں اور اس عمل میں کچھ اہم شخصیات ملوث ہیں اگر یہ سمگلنگ روکی جائے تو خضدار میں پیٹرول 200 روپے تک مل سکے گا، عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس و ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خضدار سے سمگلنگ پر پابندی ہو تاکہ پیٹرول کی قیمتیں اعتدال پر آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں