نائیجیریا میں فوج کا آپریشن،105خواتین سمیت 241مغوی رہا

ابوجہ :نائجیریا کی افواج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے 241 مغویوں کو رہا کرا لیا ہے۔مغویوں کو شمال مشرقی ریاست بورنو کے دیہات مودو میں چوبیس مئی کو کیے گئے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں آزاد کرایا گیا اور اس بارے میں باضابطہ طور پر اطلاع اب دی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان جان اننچے نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی۔آزاد کرائے گئے مغویوں میں 136 بچے جب کہ بقیہ 105 عورتیں تھیں۔ مغویوں کو شمال مشرقی ریاست بورنو کے دیہات مودو میں چوبیس مئی کو کیے گئے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں آزاد کرایا گیا اور اس بارے میں باضابطہ طور پر اطلاع اب دی جارہی ہے۔ بوکو حرام کے جنگجو عورتوں اور لڑکیوں کو عموما جنسی غلام بنا کر رکھنے کی نیت سے اغوا کرتے ہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں