وزیراعلیٰ بلوچستان نے 34 ویں قومی کھیلوں کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے صوبے میں 34 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کی جانے والے ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری سے اسپورٹس بورڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی مد 400.00 ملین روپے جاری کئے جائیں گے اور عمارتوں کی مرمت کے لئے 106.802 ملین روپے جاری کئے جائیں گے واضح رہے کہ صوبے میں نیشنل گیمز ممکنہ طور پر مئی 2023 میں منعقد کئے جائیں گے نیشنل گیمز کا انعقاد ایک میگا ایونٹ ہے صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 سالوں کے بعد قومی کھیلوں کا انعقاد بلوچستان میں ہو رہا ہے کھیلوں سے وابستہ افراد اور شائقین کھیل نے وزیراعلیٰ کے اس مثبت اقدام کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں