بارکھان سے برآمد لاشیں میرے اہلخانہ کی ہیں، بااثر قبائلی سربراہ کو گرفتار کیا جائے، خان محمد مری
بارکھان (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا معاملہ۔ خان محمد مری نے لاشوں کی تصدیق کردی کہ یہ اس کے فیملی کی لاشیں ہیں جو صوبائی وزیر کی قید میں تھے۔ خان محمد عرف اسماعیل مری کے مطابق لاشیں میری اہلیہ، بڑے بیٹے محمد نواز اور میرے دوسرے بیٹے عبدالقادر کی ہیں جو کئی عرصے سے صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید تھے۔ میرے گھر کے مزید 5 افراد اب بھی صوبائی وزیر کی جھیل میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلو بارکھان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لے کر خدارا حرکت میں آئیں، انسان مرے ہیں کوئی جانور نہیں، ان بے قصور شہریوں کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے ورنہ حالات خراب ہوں گے، علاقے میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے پہلے دن حرکت میں آتے، اس مسئلے کو سنجیدہ لیتے تو شاید یہ جانیں بچ سکتی تھیں۔ اس وقت خان محمد خاندان کے جو دیگر افراد قید میں ہیں انکی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحویل میں لیکر کوئٹہ پریس کلب لایا جائے۔ جب تک صوبائی وزیر کو گرفتار نہیں کیا گیا تب تک لاشوں کو نہیں دفنائیں گے۔


