عمران خان کی جیل بھرو تحریک سے قبل لاہور میں3 اہم مقامات پر دفعہ 144 نافذ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے 3مقامات پر دفعہ 144نافذ کردی، ان میں مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سیکرٹریٹ کے اطراف شامل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں مقامات پر 7روز کے لیے دفعہ 144نافذ رہے گی۔تینوں مقامات پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ پی ٹی آئی نے بدھ کی دوپہر 2 بجے چیئرنگ کراس مال روڈ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں