پاکستان میں چاند نظر آگیا، یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کئے گئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments


