پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروباری اور گھریلو امور شدید متاثر
پنجگور : پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار گھریلو معمولات شدید متاثر ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور کے کاروباری مرکز چتکان بازار میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے کاروباری ٹائم بجلی کے بند ہونے سے دکانداران شدید پریشان تمام تر کاروبار شدید متاثر ہوئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سردی کی لوڈ شیڈنگ تھی ایک ماہ ایران کی جانب سے میگاواٹ کم ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ تھی ایک ماہ مین لائن مرمت کے نام پر لوڈ شیڈنگ تھی اب پتہ کس بہانے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ایک طرف مہنگائی نے کاروبار متاثر کی ہے دوسری جانب بجلی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کردی ہے محکمہ واپڈا آئے روز حیلے بہانوں سے کاروبار کو تباہ کرنے پر تلا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کا سفید و سیاہ ہے لیکن پنجگور میں نہ سفید ہے نہ سیاہ ہے ہر طرف تباہ حال ہی تباہی ہے پنجگور کے عوام دن بدن ہر سہولت سے محروم ہوتا جارہا ہے۔


