بختیار آباد جھگڑے میں دو بھائی جاں بحق

کوئٹہ : چمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکرہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں بختیار آباد کے علاقے میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بختیار آباد کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران دو بھائی احسان اور عابد علی جاں بحق ہو گئے فائرنگ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے ،فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں ، اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں