وڈھ,ایک گھنٹے کے اندر چار شہری اپنی موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم

وڈھ:وڈھ میںایک گھنٹے کے اندر ایک کلو میٹر ایریا میں چار شہری اپنی موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم شہریوں اور تاجران نے بڑھتی ہوئی بدامنی پر احتجاجاً قومی شاہراہ کو بلاک جبکہ وڈھ بازار میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح وڈھ بازار کے قریب دھاڑے چار افراد کو ایک کلو میٹر کے اندر اپنے قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا جب جو وڈھ بازار آرہے تھے یاد رہے وڈھ میں چوری ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکا ہے انتظامیہ کی پراسرار طور پر خاموش ہے عوام ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں واقعہ کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کا موقف تھا کہ ایک گھنٹے کے دوران متعدد وارداتوں کے ہونے کے باوجود بھی عوام کی شنوائی نہیں ہورہی ان وارداتوں کے بعد تاجروں برادری اور شہریوں نے احتجاجا دو مقامات سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا اور وڈھ بازار بند رکھا انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد شہریوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں