بولان سے چترال تک پشتونستان کے نام سے قومی وحدت اور تمام قومی وسائل پراختیار چاہتے ہیں ،عبدالرحیم زیارتوال

ہرنائی(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخوا ہماری زمین کا تاریخی نام رہا ہے ، قومی اور عوامی سے مراد پشتون قومی حقوق اور عوام کی حق حکمرانی کیلئے ہم نے پشتونخواملی عوامی پارٹی بنائی ہے ، پارٹی قومی او ر اولسی واک واختیارچاہتی ہے ، ہم بولان سے چترال تک پشتونستان کے نام سے پشتون قومی وحدت ، قومی تشخص اور پشتونوں کے تمام قومی وسائل پر قومی واک واختیار چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی شار علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ضلعی سینئر معاون سیکرٹری ملک سلام ،ملک امو جان آکا،رفیق خان ترین ، بہرام خان صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پنجاب، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حفیظ اللہ ترین ، عنایت خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عمر خان کاکڑ علاقائی سیکرٹری ،شیر گل سینئر معاون سیکرٹری ودیگر اراکین معاونین منتخب ہوئے جن سے عبدالرحیم زیارتوال نے حلف لیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہرنائی کے معدنی وسائل کوئلہ پر قبضے کیلئے بدامنی پھیلانے کے پلان پر عمل پیرا ہے ، ہرنائی میں بجلی نہیں ، ہرنائی روڈ کا کام بند پڑا ہے ، ہرنائی ریلوے لائن جو 2018میںمکمل ہونا تھا دو ارب سے زیادہ کی ادائیگی کے باوجود سوچھے سمجھے منصبوبہ کے تحت انگریزی دور حکومت کی ریلوئے لائن کو بحال نہیں کیا جارہا ہے ، 2018سے پہلے کے شروع کردہ تمام منصوبے بند پڑے ہیں، تمام محکمہ جات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے جاری منصوبوں کی تکمیل کریں ۔ کچھ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ کے منظور شدہ منصوبہ کو ہرنائی دشمنی کی بنیاد پر فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا تھا اور عدالت کے حکم پر اسے دوبارا بحال کیا گیا لیکن آج بھی مختلف بہانوں سے اربوں کا منصوبہ اور اس پرکام بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ زلزلہ کے امداد کی تقسیم ہرنائی انتظامیہ کا کام تھا لیکن تمام امدادی سامان آتا رہا وہ سول انتظامیہ کی بجائے ایف سی کے پاس جمع ہوتا رہا اورایف سے اسے اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کرتی رہی اس طرح عام متاثرین امداد سے محروم رہے، لوگوں کی شکایات کے باوجود غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے اور سویلین انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج تھی ۔ جس کا نوٹس لینا صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کریں ۔ ہرنائی سبی روڈ ، ہرنائی سانگان روڈ ، کوئٹہ زرغون غر روڈ اور ہرنائی زرغون غر روڈ پر لوٹ مارکرنیوالوں نے کام بند کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اپنے غلط داخلہ وخارجہ پالیسیوں کے نتیجے میں بحرانوں میں گر چکا ہے، ملک میں مقننہ کی خودمختاری مفلوج ہے ،آئین پائمال ہے اور جمہور کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاتا جس کے نتیجے میں آج ملک کے عوام کو سخت ترین مہنگائی ، بدترین بیروزگاری کا سامنا ہے ۔ ملک میں اس وقت دہشتگردی جاری ہے اور باقی ملک کے ساتھ ساتھ پشتونخوا وطن اس سے شدید طور پر متاثر ہے ، ہم دنیا ، خطے ، ملک اور اپنے وطن سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ، اسی طرح ملک میں پشتونوں کو روزگار ، کاروبار ،تجارت ، محنت مزدوری کرنے پر انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالاجاتا ہے اور ان کی محنت مزدوری پر ہاتھ صاف کیا جاتا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کے طول وعرض میں پشتونوں کو آزادانہ طور پر کاروبار ، تجارت، تعلیم ، محنت مزدوری اور سرومال کی حفاظت چاہتی ہے ۔ انہوں نے تمام پشتون قوم سے اپیل ہے کہ وہ ملک میں حالیہ مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کامیاب علاقائی کانفرنس پرپارٹی کے ضلعی ، علاقائی رہنماﺅں کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور بجاءطو رپر یہ امید ظاہر کی کہ ضلع پارٹی جلداز جلد اپنے علاقائی کانفرنسز مکمل کرینگے اور پارٹی کو ضلع ہرنائی میں مزید مضبوط تنظیم بناکر عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں