ہرنائی، فائرنگ سے 4 کانکن جاں بحق، 3 زخمی، مسلح افراد نے 11 کانوں کو جلا دیا
کوئٹہ (صباح نیوز) ہرنائی خوست کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں کے ڈیرہ پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، تین زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں کو آگ لگاکر گیارہ کوئلہ کانوں کو جلادیا۔ ہرنائی خوست میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کانکنوں میں نورخان، عبدالحنان، سید حنان، عبدالرحمن جبکہ زخمیوں میں شیر زمان، سید اکرم، باز محمد شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے موقع پر پہنچ گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو خوست منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


