میرے تو پورے خاندان کے اثاثے بھی 10 ارب نہیں، عثمان بزدار

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیب والے 10 ارب کی بات کررہے ہیں میرے تو پورے خاندان کے اثاثے بھی 10 ارب نہیں۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ نیب والے آج کل مجھ پر، فیملی، بھائیوں اور دوستوں پر کیسز بنارہے ہیں اور نوٹسز دے رہے ہیں، ہم کیس کریں گے اور مجھے امید ہے کہ عدالتوں سے ہمیں ریلیف ملے گا۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب والے 10ارب کی بات کررہے ہیں یہ عجیب سی بات ہے، میرے تو پورے خاندان کے اثاثے بھی 10 ارب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں