خواجہ مزمل کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، بحفاظت بازیاب کیا جائے، والد حنیف قمبرانی کی فریاد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ سے لاپتہ براہوی زبان کے شاعر خواجہ مزمل کے والد محمد حنیف قمبرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 فروری کی دوپہر سیکورٹی اہلکار مجھے زبردستی میرے گھر لے گئے اور تلاشی کے بعد میرے بیٹے محمد مزمل کو لاپتہ کردیا۔ محمد حنیف قمبرانی نے کوئٹہ پریس کلب میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی دن سے خواجہ مزمل کی جبری گمشدگی کیخلاف لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماﺅں کو خواجہ مزمل کی جبری گمشدگی کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ مزمل کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، مقتدر حلقے خواجہ مزمل کو فوری بحفاظت بازیاب کرائیں۔
Load/Hide Comments


