عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں، افغان مہاجرین کے حصہ لینے پر عملے کو آگاہ کریں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کارکن خانہ و مردم شماری میں بھرپور حصہ لے اور عوام کو بھی موبائلز کرتے ہوئے ان کو مردم شماری کے عمل کا حصہ بنانے کےلیے کردار ادا کریں۔اور افغان مہاجرین کے حوالے سے شماریات کے عملے کو آگاہ کریں۔بیان میں کہا گیا کہ محکمہ شماریات افغان مہاجرین کو حقیقی آبادی سے دور رکھے اور ان کو مردم شماری کا حصہ نہ بنائے۔نیشنل پارٹی کسی ایسے عمل کی سختی سے مخالفت کریگی جو بلوچ قوم کی وجود کو خطرات سے دوچار کریں.افغان مہاجرین کی شماریات کا حصہ بنانے سے حقیقی پشتون عوام کی بھی حق تلفی ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچ قوم بلوچستان کی مخدوش صورتحال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی خود کو اپنے علاقوں میں شماریات کے عمل کا حصہ بنائے اور محمکہ شماریات بھی ملک کے دیگر علاقوں میں آباد بلوچ قوم کے لوگوں کو مردم شماری کا حصہ بنانے کےلیے کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں