جو لوگ پرچون کی دکان چلانے کے قابل نہیں تھے، ان سے ملک چلوایا گیا، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمائاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ گلی محلے کا پرچون سٹور چلانے کے قابل نہیں تھے ان سے ملک چلایاگیا آئین قانون اور پارلیمنٹ سے کھلواڑ کرکے ملک کوکباڑ خانہ بنایا ایک خود پرست اور انا پرست شخص ملک کو زاتی جاگیر سمجھ کر اپنی منشا کے مطابق من پسند فیصلے ملک و ملت پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ریاست اور مملکت میں فیصلے آئین اور قانون کے تحت ہوتے ہیں کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ جامعہ خالد بن ولید تحصیل حرمزئی ضلع پشین کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے دیگر رہنما¶ں سمیت ممتاز علماءکرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ عوام جھوٹے مکار مداری کے مکر فریب سے ہوشیار رہیں انہیں ملک دشمن قوتیں سپورٹ کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک جس معاشی بحران سے گزررہا ہے یہ عمرانی حکومت کا تحفہ ہے انکی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے تاریخ ثابت کرینگی کہ پی ڈی ایم سیاست نہیں ریاست کی بچاﺅ کیلئے جدوجہدکررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کہ جو لوگ گلی محلے کا پرچون سٹور چلانے کے قابل نہیں تھے ان سے ملک چلایاگیا آئین قانون اور پارلیمنٹ سے کھلواڑ کرکے ملک کوکباڑ خانہ بنایا ایک خود پرست اور انا پرست شخص ملک کو زاتی جاگیر سمجھ کر اپنی منشا کے مطابق من پسند فیصلے ملک و ملت پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ریاست اور مملکت میں فیصلے آئین اور قانون کے تحت ہوتے ہیں کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں ۔


