بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ،اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ :صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، میرٹ کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،صوبے کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی نے ملاقات کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے میر اسد اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، میری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمت کی فراہمی صاف اور شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی حقدار نوجوان کی حق تلفی نہ ہو حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کیساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے، تاکہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائے جب تک مسائل حل نہیں ہونگے لوگوں کی مشکلات کم نہیں ہو سکتیں ، اس کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں