نایاب مشروم کی تلاش کرنے والے 10افرادبارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک
دمشق: شام کے صحرائی علاقوں میں پائی جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل(ایک طرح کے مشروم)کی تلاش میں صحرا میں گھومتے 10 شکاری خود بارودی سرنگ دھماکے کا شکار بن گئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والے اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل(ایک قسم کی مشروم اور فنگس)کو تلاش کر رہے تھے جس کے لیے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں،یہ افراد ٹرفل کی تلاش کے دوران زیر زمین بچھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئے، اسی علاقے میں ایک اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10افرد زخمی بھی ہوئے، وہ بھی ٹرفل کی کھوج لگا رہے تھے،سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کے مطابق گزشتہ برس اس پھل کے موسم فروری سے اپریل کے درمیان 112افراد بارودی سرنگ دھماکوں یا داعش کے حملوں میں مارے گئے تھے،یہ پھل دنیا بھر میں مہنگے داموں ہاتھوں ہاتھوں لیا جاتا ہے، ایک کلو قیمتی ٹرفل ایک ایسے ملک میں 5سے 10ڈالر کے درمیان فروخت ہوتی ہے جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ تقریبا 18ڈالر ہے،شام کی حکومت نے ان بارودی سرنگوں کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا ہے۔


