فوج اور ایف سی کی سیکورٹی میں بلوچستان کے 35 اضلاع میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز

کوئٹہ : صوبائی کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مردم شماری کے بارے میں بلوچستان کے 35 اضلاع میں مردم شماری کا کام صبح 8 بجے سے شروع ہو گا 11857 بلاک ہیں 7200شمار کنندگان ہیں 8200 ٹیبلٹ کنندگان ہونگے، پہلے 3دن گھر شماری ہوگی،اس حوالے سے کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر تمام عملہ اس کی نگرانی کر رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈیٹا اسلام آباد میں سینٹر میں بھیجا جاتا ہے، امید ہے تمام لوگوں کا صحیح اندارج ہوگا، تاکہ مردم شماری کے اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے مکمل کرکے سر انجام دیا جاسکے۔ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے مردم شماری کا بہترین طریقہ رائج کیا گیا ہے، اس حوالے سے مردم شماری کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام عملے اور لوگوں کی سیکورٹی کو موثر بناتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی تمام ٹیموں کی سیکورٹی اور تحفظ کے لئے پولیس اور لیویز کی ٹیمیں ان کے ساتھ ہوںگی،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ہنگامی صورتحال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے فوج اور ایف سی کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کی بناءپر قومی شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ جن جماعتوں کے اعتراضات یا تحفظات ہیں انہیں دور کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں