افغان صوبے خوست میں بارودی سرنگ دھماکہ، ٹی ٹی پی کمانڈروں سمیت 6 مشتبہ افراد ہلاک، 15 زخمی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ ( آئی ای ڈی) کے دھماکے میں (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 تخریب کار ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم مشتبہ افراد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی تخریب کاروں میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فقیر اللہ تروزئی، سَت کئی، علی سرخان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم مشتبہ افراد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


