تربت، مسلح افراد نے نادرا دفتر نذر آتش کردیا، عملے کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت کے تحصیل دشت کے علاقے بل نگور میں مسلح افراد نے نادرا آفس کو نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے وہاں پر موجود ساری مشینرنی کو نذر آتش کردیا اور آفس میں موجود تمام ملازم اور آفیسرز کو باہر جمع کرکے تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا۔ خیال رہے گزشتہ مہینے میں تحصیل کے علاقے دشت کھڈان میں بھی نادرا آفس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سارے مشینری کو جلا دیا تھا اس حملے کی ذمہ داری مسلح تنظیم نے قبول کی تھی۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments


