اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق محمدخان بھٹی کا کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ریمانڈ منظور کیا۔ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا، محمد خان بھٹی تفتان بارڈر سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ عدالت نے محمد خان بھٹی کو 8مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا۔ترجمان کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا، راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد محمد خان بھٹی کوپنجاب لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں