لورلائی، سرفراز بگٹی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5افراد جاں بحق دوزخمی

لورالائی:میختر کے قریب کلی چھپر ی کے مقام پر سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی تفصیلات کے مطابق قافلہ چھپری کے مقام پر حادثہ کا شکار جس میں ایک ویگو گاڑی اورٹرک کا ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 5 افراد محمد خان‘نیاز محمد‘دلشاد‘محمددین اور شیردل شہید ہو گئے جبکہ جلاد خان شدید زخمی ہو گیا ویگو گاڑی کوھلو سے کوئٹہ جارہی تھی ایک شہید اور ایک زخمی کو لورالائی ہسپتال لایا گیا جبکہ4 افراد کی نعشوں کو کرین کے ذریعے نکال کر سی ایم ایچ لورالائی منتقل کر دیا گیا اسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ نے واقع کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں