افغان حکام نے 11 مالک میں اپنے سفارتی مراکز کا چارج سنبھال لیا
تہران (صباح نیوز) افغان انتظامیہ نے گیارہ ممالک میں افغانستان کے سفارتخانوں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق افغان حکام کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان، چین، ازبکستان، ترکمانستان، روس، ترکیہ، قطر، ملائیشیا، کرغیزستان، قزاقستان اور ایران وہ ممالک ہیں جہاں افغانستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کا انتظام افغان حکام کے سفارتکاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ افغانستان کا سفارتخانہ، برسراقتدار حکومت کے حوالے کرنا ایک معمول کا ڈپلومیٹک رویہ ہے جسے انجام دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


