ٹڈی دل کی یلغار، حکومت حواس باختگی میں صرف بیانات کے ذریعے میں عوام کو مطمئن کر رہی ہے، مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہبلوچستان پر ٹڈی دل کی یلغار نے تباہی مچارکھی ہے حکومت حواس باختگی میں صرف بیانات کے ذریعے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہزارہ ٹان کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے اصل مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے اور کوئٹہ شہر کو مزید نفرتوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے صوبائی امیر نے کہاکہ کرونا کی طرح بلوچستان کی فصلات اور باغات ٹڈی دلوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث صوبے میں قحط سالی کا خدشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے تمام علاقوں پر ٹڈی دل حملہ آور ہو چکا ہے تیار فصلیں اور پھول سے لدے باغ اجڑ چکے ہیں مگر اس حوالے سے حکومتی اقدامات بتائے جائیں کہ اس کی روک تھام کیلئے کیا کاروائی ہوئی ہے صاف بات ہے کچھ بھی نہیں ہوا ہے ہر حوالے سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے جبکہ حکمران عیاشیوں میں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات یہ ہیں کہ اب ایران سے مزید ایک بڑا ریلہ بلوچستان کے راستے ملک بھر پر حملہ آور ہونے کیلئے آرہا ہے جبکہ حکومت کی تیاری کا کوئی تصور بھی نہیں ہے انہوں نیکہاکہ بلوچستان کی فصلات بچانے کیلئے ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے صوبائی سطح پر موثر ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے نمائشی اقدامات کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں