نوشکی میں سینئر وکلا کے دفاتر سیل کرنا ڈی سی کا غیر آئینی اقدام ہے، چاغی بار

دالبندین:نوشکی میں سینئر وکلاءکے دفاتر سیل کرنے کیخلاف چاغی بار کے صدر عبدالشکور بادینی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عبدالغفار بلوچ ایڈووکیٹ، طفیل احمد مینگل ایڈووکیٹ، حاجی نذیر احمد لانگو ایڈووکیٹ، دلیل احمد نودان زئی ایڈووکیٹ اعظم نورزئی ایڈووکیٹ ،قاضی امان اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے نوشکی بار کے احتجاج کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی نوشکی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور تحصیلدار نوشکی نے سینئر وکلاءکے دفاتر کو سیل کردیا جس کیخلاف چاغی بار کے صدر عبدالشکور بادینی ایڈووکیٹ نے نوشکی بار کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی بار کی عدالتوں سے بائیکاٹ کی کال پر چاغی بار نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے کل 7 مارچ کو بھی عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے اور اپنے وکلاءبرادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نوشکی بار کے ساتھ جانی مالی تعاون کرینگے۔انہوں نے ڈی سی نوشکی کے اس غیرآئینی اقدام کی بھر پور مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں