بھارت چین تنازع، چین نے لڑاکا طیارے سرحد پر پہنچا دیئے، لداخ میں جنگ کا ماحول

بیجنگ: چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب پہنچا دیئے۔ لداخ اور سکم سمیت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا۔ چینی فوج نے لداخ کے مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیئے۔ چینی فضائیہ نے بھھی لداخ کے قریب اپنے ائیر بیس میں توسیع کر دی اور لڑاکا طیارے وہاں پہنچا دیئے ہیں، جس کے بعد لداخ سرحد پر ایک جنگ کا ماحول بن چکا ہے، خیال کیاجا رہا ہے کہ دونوں طرف ایک چھوٹی سے چنگاری بھی بڑی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ بھارت نے امریکی صدر کی ثالثی کے کردار کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ اس معاملے پر بات کر رہے ہیں اور بھارت اس مسئلے کا ایک پرامن حل چاہتا ہے۔ چینی صدر نے بھی اپنی فوج کو مزید متحرک ہونے کا کہا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت چین جنگ کی طرف جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں