ریکوڈک ضلع چاغی کے تمام قبائل کی ملکیت ہے، سب کو ثمرات ملنا چاہیے، برانزئی قبائل
چاغی (آن لائن) قبائلی رہنماوں سردار محمد اعظم برانزئی حافظ صدام برانزئی، ٹکری ظہور احمد ساسولی، محمد خیر برانزئی، حاجی محمد صادق برانزئی، شاہ سلیم برانزئی، امین اللہ برانزئی، فضل کریم برانزئی، ملک صالح محمد برانزئی، حاجی کریم بخش برانزئی، حاجی خالقداد برانزئی، ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریکوڈک ضلع چاغی کے تمام قبائل کی ملکیت ہے ریکوڈک کے ثمرات ضلع کے تمام قبائل کو ملنا چایئے ریکوڈک کے ملازمت میں سب سے پہلے ضلع چاغی کے بے روزگار نوجوانوں کا حق ہے انھیں اہمیت دی جائے چاغی کے بعد رخشان ڈویژن کو ترجیح دی جائے انھوں نے مزید کہا ہمارا پریس کانفرنس کا مقصد یہ ہے سب سے پہلے ضلع چاغی اسکے بعد رخشان ڈویژن کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے تاکہ چاغی اور رخشان ڈویژن کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی نہ ہوں انکا مزید کہنا تھا ایک قبائل کی جانب سے ریکوڈک کو اپنی ذاتی ملکیت ظاہر کرکے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ملکیت کسی فرد یا قبائل کی ہر گز نہیں ہے چاغی ایک تاریخی ضلع ہے یہاں پر مختلف قبائل صدیوں سے آباد ہے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ریکوڈک معاملے پر تمام قبائل اکھٹا ہوکر جدوجہد کرے تاکہ ریکوڈک کے ثمرات ضلع چاغی کے لوگوں کو میسر ہوں اگر ہم اتحاد اور اتفاق نہیں کرینگے بد اتفاقی کی بدولت سیندک پروجیکٹ ایک غلط معاہدے کے تحت ہم سے نکل گیا آج تک ہمیں کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے سیندک پروجیکٹ کے وسائل کو آج تک بے دردی کے ساتھ لوٹا جارہا ہے اصل وسائل سے آج تک چاغی عوام کو محروم رکھا گیا اسی لیئے ہم چاغی کے تمام قبائل کو بتانا چاہتے ہیں کہ ریکوڈک کے معاملے پر ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اتفاق کرنا چایئے تاکہ ریکوڈک پروجیکٹ سے ضلع چاغی کے لوگوں کو روزگار میسر ہوں اور ضلع چاغی ترقی کرے تاکہ ضلع چاغی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوں۔


